اہم خبریں

نیا بجٹ فیصلہ،موبائل فونز کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع

نیا بجٹ فیصلہ،موبائل فونز کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں درآمدی موبائل فونز پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی میں 20 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق یہ فیصلہ یکم جولائی 2026 سے نافذ ہوگا، جس کے بعد مہنگے درآمدی اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں 10 سے 14 ہزار روپے تک کمی کا امکان ہے۔


حکام کے مطابق اس اقدام سے درمیانی اور ہائی اینڈ موبائل فونز کی قیمتوں پر بھی اثر پڑے گا، جبکہ کچھ ماڈلز پر مجموعی ریلیف میں اضافہ متوقع ہے۔

تاہم 500 ڈالر سے زائد قیمت والے موبائل فونز پر لگژری جی ایس ٹی بدستور برقرار رہے گا۔
مزید پڑھیں‌:پنجاب حکومت کا کریک ڈاؤن، ہر ٹرانزیکشن پر نظر رکھنے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں