اسلام آباد (اے بی این نیوز) نئے مالی سال کے فنانس بل میں تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس کے نئے سلیبس متعارف کرا دیے گئے ہیں، جن کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔
فنانس بل کے مطابق سالانہ 6 لاکھ روپے تک آمدن رکھنے والے افراد ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے، جبکہ 6 سے 12 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر 1 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔
اسی طرح 12 سے 22 لاکھ روپے آمدن والوں پر 6 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس کے ساتھ اضافی رقم پر 11 فیصد، جبکہ 22 سے 32 لاکھ روپے آمدن والوں پر 1 لاکھ 16 ہزار روپے فکسڈ اور اضافی رقم پر 20 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔
فنانس بل میں زیادہ آمدن والے طبقات کے لیے بھی نئے ٹیکس ریٹس مقرر کیے گئے ہیں، جن کے تحت 70 لاکھ روپے سے زائد سالانہ آمدن پر 14 لاکھ 24 ہزار روپے فکسڈ اور اضافی رقم پر 35 فیصد انکم ٹیکس عائد ہوگا۔
مزید پڑھیں:پاسپورٹ کے خواہشمند افراد کیلئے اہم اعلان، جانیے مکمل تفصیلات















