اہم خبریں

قومی اسمبلی میں وزیراعظم اور فضل الرحمٰن کے درمیان دلچسپ مکالمہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)قومی اسمبلی میں وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں مولانا فضل الرحمن کا بہت احترام کرتا ہوں ، ان سے تنہائی میں بہت باتیں ہوتی ہیں۔ جس پر فضل الرحمن نے ازراہ مذاق کہا کہ اگر میں نے وزیراعظم سے ایسی کوئی بات کی ہے تو وہ ایوان میں اس کا برملا اظہار کریں۔

اس پر وزیراعظم شہباز شریف اپنی نشست پر کھڑے ہوئے اور کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے جو باتیں ہوئی وہ راز ہے ، اگر بات نکلی تو بہت دور تک جائے گی جس پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔
مزید پڑھیں: جوائنٹ ایکشن کمیٹی 9 جون کے احتجاج کا مقصد آزاد کشمیر میں انتخابات کو روکنا تھا،رانا ثناء اللہ

متعلقہ خبریں