دبئی (اے بی این نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی۔
انگلینڈ کے جو روٹ ایک بار پھر ٹیسٹ کے نمبر ون بیٹر بن گئے، جو روٹ کی ٹیسٹ رینکنگ میں دو درجے بہتری ہوئی ہے۔ انگلینڈ کے ہیری بروک ایک درجے تنزلی کے دوسرے نمبر پر چلے گئے۔
آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ایک درجے تنزلی کے بعد نمبر تین پر براجمان ہیں۔
ٹیسٹ بیٹرز میں نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا دو درجے ترقی کے 10 ویں نمبر پر آ گئے جب کہ کیوی کھلاڑی ڈیرل مچیل 5 درجے ترقی کے بعد 16 ویں نمبر پر آ گئے۔
پاکستان کے محمد رضوان اور بابر اعظم ایک ایک درجے تنزلی کے بعد 19 ویں اور 20 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ سعود شکیل دو درجے ترقی کے بعد 22 ویں نمبر آ گئے۔
نیوزی لینڈ کے گلین فلپس 8 درجے ترقی کے بعد 31 ویں نمبر پر موجود ہیں جب کہ کیوی کھلاڑی ہنری نکلز 13 درجے ترقی کے بعد 40 ویں نمبر پر آ گئے۔
ٹیسٹ بولر رینکنگ:
دوسری جانب ٹیسٹ بولرز میں نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری نمبر ون بولر بن گئے، وہ 6 درجے ترقی کے بعد پہلے نمبر پر آگئے، بھارت کے جسپریت بمرا اور میٹ ہنری کے یکساں 870 رینکنگ پوائنٹس ہیں، بمرا نومبر 2024 سے نمبر ون بولر تھے۔
ٹیسٹ آل راؤنڈر:
ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں انڈیا کے رویندرا جڈیجا نمبر ون پوزیشن پر برقرار ہیں۔
ون ڈے پلیئرز رینکنگ:
آئی سی سی ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، بھارت کے شبمن گل تین درجہ بہتری کے بعد دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے، ویرات کوہلی ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبرپر چلے گئے۔
پاکستان کے بابراعظم کی بدستور چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔
ون ڈے بولرز رینکنگ:
بولرز رینکنگ میں افغانستان کے راشدخان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، پاکستان کےابرار احمد کی دوسری اور شاہین آفریدی کی نویں پوزیشن برقرار ہے۔
بھارت کےا رشدیپ سنگھ 16 درجہ بہتری کے بعد 22 ویں نمبرپر پہنچ گئے، بنگلا دیش کے مستفیض الرحمٰن 2 درجہ بہتری کے بعد 23 ویں نمبرپر آگئے۔
ون ڈے آل راؤنڈر رینکنگ:
ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، زمبابوے کےسکندررضا کی دوسری پوزیشن برقرار ہے جب کہ بنگلا دیش کے مہدی حسن میراز 1 درجہ بہتر ی کے بعد تیسرے نمبرپر پہنچ گئے۔
مزید پڑھیں: محمود اچکزئی تحریک انصاف کے درمیان بیٹھے عجیب وغریب لگتے ہیں ،خواجہ آصف















