اہم خبریں

الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست کو خالی قرار دینے کی درخواست خارج کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے وزیر خزانہ کیخلاف بطور سینیٹر حلف نہ اٹھانے پر نااہلی کی درخواست حارج کردی۔الیکشن کمیشن وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست کو خالی قرار دینے کی درخواست خارج کردی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے حلف نہ اٹھانے پر اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دینے کے معاملے پر 26 ستمبر 2022 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔اسحاق ڈار کی سینیٹ کی نشست خالی قرار دینے کے کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی ۔ اسحاق ڈار نے پاکستان پہنچ کر بطور ممبر سینیٹ اور بطور وزیر خزانہ حلف لیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق منتخب ہونے کے بعد دو ماہ حلف نہ اٹھانے پر نااہلی کے آرڈیننس کا اطلاق اسحاق ڈار پر نہیں ہوتا۔پی ٹی آئی سینیٹر وسیم شہزاد کی جانب سے اسحاق ڈار کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں