اہم خبریں

اہم سیاست شروع،پاکستان کو خطرہ باہر سے نہیں ملک کے اندر سے ہے ، شیخ رشید احمد

راولپنڈی( نیوز ڈیسک) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ معاشی عدم استحکام صوبائی یکجہتی کیلئے بھی خطرہ ہے، مقروض کا کوئی ملک دوست نہیں ہوتا اسے استعمال کیا جاتا ہے۔ سماجی رابطو کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کو خطرہ بیرونی طاقت سے نہیں ملک کے اندر سے ہے، ملک بچانے کا فیصلہ شفاف الیکشن کریں گے، آج سے اہم سیاست شروع ہونے جا رہی ہے، 100 دن میں حکومت کے ہنی مون کو الیکشن شیڈول سے گزرنا ہوگا، حکومت کی کوئی ساکھ نہیں۔


انہوں نے کہا کہ یو اے ای نے پیسے واپس منگوا لیے ہیں، سعودی عرب میں آرمی چیف کی وجہ سے مدد مل سکتی ہے، ان کی وجہ سے نہیں، 77 وزراء، 165 لگژری گاڑیاں اور چارٹر جہاز کے لئے پیسے ہیں، آٹے کے تھیلے کے لیے پیسے نہیں ہیں، وزیر خزانہ نے 6 ارب ڈالر کمرشل اکاؤنٹ کا حوالہ دے کر فارن اکاؤنٹ ہولڈروں کو خوف زدہ کر دیا ہے ۔

متعلقہ خبریں