اہم خبریں

سندھ میں نئے گیس ذخائر دریافت ،یومیہ51 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی، ماڑی پیٹرولیم

کراچی( نیوز ڈیسک) ماڑی پیٹرولیم نے سندھ میں نئے گیس ذخائر دریافت ہونے کا اعلان کر دیا، یومیہ51 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہو سکے گی۔ماڑی پیٹرولیم کی طرف جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ اس سے ابتدائی طور پر یومیہ 51 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہو سکے گی ، گھوٹکی میں گیس کے لیے کنویں کی 1015 میٹر تک کھدائی کی گئی تب جاکر گیس ملی جبکہ ماڑی پیٹرولیم کمپنی کے ایم ڈی فہیم حیدر نے کہا کہ گھوٹکی میں گیس کی دریافت کمپنی کی بڑی کامیابی ہے۔

متعلقہ خبریں