عمرعطا بندیال فیصلے سے سیاست میں زلزلہ ، 30 دسمبر تک آفٹر شاکس لگتے رہیں گے، شیخ رشید

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے سپریم کورٹ فیصلے پر رد عمل دیتے ہو ئے کہا کہ جناب عمر عطاء بندیال نے جاتے جاتے ٹرپل ایس (SSS )فیصلہ سنایا ہے اس شارٹ سویٹ اور سمارٹ فیصلے سے پاکستان کی سیاست میں زلزلہ آگیا جس کے اثرات 30 دسمبر تک اپنا اثر دکھائیں گے، آفٹر شاکس لگتے رہیں گے ۔ کل ساری دنیا میں برکینگ نیوز تھی کہ پاکستان میں 2027 افراد کرپشن کے شکنجے میں دوبارہ آگئے ہیں 16 ماہ کی PDM کی حکومت نے جو اپنے کیسز ختم کرانے کیلئے شب وروز محنت کی وہ خاک میں مل گئی عوام کو بھی اندھے کنوئیں میں دھکیل دیا اور خود بھی عوام کی بددعاوں کی زد میں آ گئے جس لیول پلیئنگ فلیڈ کا مطالبہ کر رہے تھے وہ کیسوں کی بحالی کی صورت میں انہیں مل گیا۔ سپریم کورٹ نے سارا ریکارڈ اپنی تحویل میں محفوظ کر لیا یہ ریکارڈ نہ اب ضائع کیا جا سکتا ہے نہ اس کو آگ لگ سکتی ہے جس اسمبلی میں ترامیم پاس کی گئیں اُس کے ممبروں کی تعداد بعض اوقات 9 اراکین سے زیاد نہیں تھی 25 کروڑ لوگوں کے مال پر لوٹ مار کرنے والے عوام کے سامنے دوبارہ بے نقاب ہو گئے نہ سیاست بچا سکے نہ کیسوں سے نکل سکے عوام کا نام ہی ریاست ہے یہ ریاست بچانے نہیں عوام کو تباہ و برباد کرنے آئے تھے اور آج پھر غریب عوام پر پیٹرول بم گرا دیا گیا بجلی پیٹرول چینی اور آٹا غریب کا مسئلہ ہے لندن کے بھگوڑوں کا نہیں۔