اہم خبریں

تحریک عدم اعتماد کی تیاریاں، گورنر پنجاب نے وزیراعظم شہبازشریف سےرابطہ کرلیا

لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے صدر وزیراعظم شہبازشریف اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماوں کے درمیان صوبہ پنجاب کی سیاسی صورتحال سمیت آئینی وقانونی معاملات پر بات چیت ہوئی۔ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیر اعظم شہباز شریف کو بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینا آئینی و قانونی تقاضہ ہے تاہم پرویز الہٰی کے لئے اعتماد کاووٹ لیناآئینی ذمہ داری ہے، اس سے روگردانی نہیں کی جاسکتی ،وزیراعلیٰ پنجاب صوبے میں گڈ گورننس سمیت مختلف سیاسی ایشوزپر بھی ایوان کااعتماد کھوچکے ہیں، چوہدری پرویز الہٰی کو خود کو سیاسی طور پر مضبوط کرنے کے لئے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینا ہی ہوگا۔

متعلقہ خبریں