لاہور ( اے بی این نیوز )محکمہ خوراک اور انتظامیہ کی عدم مداخلت،آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ،لاہور میں بیس کلوگرام آٹے کے بیگ کی قیمت2ہزار 980روپے ہوگئی،لاہور کے مضافات میں بیس کلوگرام آٹے کا بیگ 3ہزر روپے میں فروخت ہونے لگا،پندرہ کلوگرام آٹے کے بیگ کی قیمت 2ہزار 270روپے ہوگئی ،دس کلوگرام آٹے کا بیگ 15روپے میں فروخت،ڈیلرز نے گندم درآمدکرنے کے فیصلے کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں اضافہ حیران کن قرار دےدیا















