کراچی (اے بی این نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی کو ملک بھر کے تمام بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے اور مائیکرو فنانس بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یکم جولائی کو بینک تعطیل کے باعث برانچوں میں صارفین کے لیے مالیاتی خدمات اور عوامی لین دین کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ عوامی لین دین معطل رہے گا تاہم تمام بینکوں اور مالیاتی اداروں کے ملازمین معمول کے مطابق اپنے دفاتر میں حاضر ہوں گے اور اندرونی دفتری کام انجام دیں گے۔
اسٹیٹ بینک نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ تعطیل کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی ضروری بینکنگ سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کریں تاکہ کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مزید پڑھیں:مشکل مالی حالات کے باوجود عوام دوست بجٹ پیش کیا، وزیرخزانہ چوہدری قاسم مجید















