اہم خبریں

مشکل مالی حالات کے باوجود عوام دوست بجٹ پیش کیا، وزیرخزانہ چوہدری قاسم مجید

مشکل مالی حالات کے باوجود عوام دوست بجٹ پیش کیا، وزیرخزانہ چوہدری قاسم مجید

مظفرآباد (اے بی این نیوز) آزاد جموں و کشمیر کے وزیر خزانہ چوہدری قاسم مجید نے کہا ہے کہ حکومت نے مشکل مالی حالات کے باوجود عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے، جس میں صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور عوامی فلاح کے شعبوں کو ترجیح دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایلیمنٹری و سیکنڈری تعلیم، کالجز، ریاستی جامعات، بنیادی مراکز صحت، بجلی کے ٹرانسفارمرز، شہری ترقی، بلدیاتی اداروں، محکمہ جنگلات، پولیس، سی ٹی ڈی اور رائٹ مینجمنٹ پولیس کے لیے اربوں روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ ہزاروں نئی آسامیوں کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق مہاجرین 1989-90 کے گزارہ الاؤنس میں 2,500 روپے اضافہ کیا گیا ہے، محکمہ بحالیات اور محکمہ اطلاعات کے لیے بھی اضافی فنڈز رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آزاد جموں و کشمیر بینک کو شیڈول بینک بنانے کے تمام تقاضے مکمل ہو چکے ہیں اور اگست کے پہلے ہفتے تک اس کا باقاعدہ شیڈول بینک بننے کا امکان ہے، جبکہ بینک کی پہلی آن لائن برانچ بھی جلد فعال کی جائے گی۔

چوہدری قاسم مجید نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت نے مختصر مدت میں ایڈہاک ملازمین کو مستقل کیا اور آئندہ بھی عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح رہے گی۔

مزید پڑھیں‌:بڑی خبر، آزاد کشمیر الیکشن کے معاملے پر پی ٹی آئی بارے اہم اپڈیٹ

متعلقہ خبریں