اہم خبریں

مالی سال کے آخری روز ٹیکس وصولی کیلئے بینکوں کے اوقات کار میں توسیع

اسلام آباد(اے بی این نیوز) مالی سال کے آخری روز ٹیکس وصولی کیلئے بینکوں کے اوقات کار میں توسیع کر دی گئی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ملک بھر میں ٹیکس وصول کرنے والی نجی بینک کی شاخیں آج رات 10 بجے تک کھلی رہیں گی، کسٹمز ڈیوٹیز وصول کرنے والی نیشنل بینک کی نامزد شاخیں رات 11:59 بجے تک کام کریں گی۔

ایف بی آر کی درخواست پر سٹیٹ بینک نے بینکوں کے خصوصی اوقات کار مقرر کئے۔

مالی سال کے آخری روز ایف بی آر، بینک اور ایکسائز دفاتر کے اوقات کار میں بھی توسیع کی گئی ہے، دفاتر آج رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔

مزید پڑھیں۔بغیر لائسنس اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف بڑا ایکشن، گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند

متعلقہ خبریں