کراچی (اے بی این نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی دیکھے گئے جہاں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 23 ڈالر کمی کے بعد 4065 ڈالر ہوگئی۔
عالمی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے کمی سے 428936 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1972 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 367743 روپے مقرر کی گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 69 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 324 روپے ہوگئی جب کہ 10 گرام چاندی کی قیمت 59 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 421 روپے ہوگئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی مارکیٹ بھی اسی رجحان پر عمل پیرا ہے۔
مزید پڑھیں:حکومت کیلئے نئی مشکل، اپوزیشن کا ملک گیر دھرنوں کا انتباہ















