میکسیکو(اے بی این نیوز)فیفا ورلڈ کپ میں جرمنی کے خلاف تاریخی فتح کے بعد پیراگوئے میں جشن کا سماں ہے۔
CHILLING MOMENT Paraguay's packed streets EXPLODE WITH JOY as Paraguay SCORES HISTORIC WINNING GOAL against GERMANY pic.twitter.com/i1mJzxCEV3
— RT (@RT_com) June 30, 2026
پیراگوئے کے صدر سانتیاگو پینا نے قومی فٹبال ٹیم کی شاندار کامیابی پر 30 جون کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
پیراگوئے نے ناک آؤٹ مرحلے میں جرمنی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا۔
جنوبی امریکی ٹیم بہترین تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں شامل ہو کر آخری 32 مرحلے تک پہنچی تھی لیکن اس نے عالمی طاقت سمجھی جانے والی جرمن ٹیم کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔
یہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ جرمنی کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پنالٹی شوٹ آؤٹ میں دونوں ٹیموں پر دباؤ نمایاں رہا لیکن آخرکار جوزے کانالے نے فیصلہ کن پنالٹی اسکور کر کے اپنی ٹیم کو یادگار فتح دلا دی۔
¡PARAGUAY NUNCA SE RINDE! ¡¡FERIADO CARAJO!! 🇵🇾
— Santiago Peña (@SantiPenap) June 29, 2026
صدر سانتیاگو پینا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، ’پیراگوئے کبھی ہار نہیں مانتا، آج قومی تعطیل ہے‘۔
اب پیراگوئے پری کوارٹر فائنل میں فرانس یا سویڈن میں سے کسی ایک ٹیم کا سامنا کرے گا۔
مزید پڑھیں۔پنجاب میں طلبہ کیلئے آسان اقساط پر ای بائیکس اسکیم دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ















