اسلام آباد (اے بی این نیوز )وزیر اعظم کی ہدایت پر بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کا تیسرا روز،آئیسکوکی اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں، ملتان ڈیرہ غازی خان، وہاڑی، مظفر گڑھ اور رحیم یار خان سمیت جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع میں 319 بجلی چوروں پر مقدمات درج ،بہاولپور میں 29 ہزار 767 کنکشن منقطع،خيبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی 400 سے زیادہ غیر قانونی کنکشن کاٹ دیئے گئے ، پشاورکے مختلف تھانوں میں مفت بجلی کے استعمال کا انکشاف ،ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی چوری میں ملوث 8 افراد گرفتار ،35مقدمات درج،جنوبی پنجاب میں ایک روز کے دوران 258 صارفین بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ،سندھ میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ،آپریشن کی تیاریاں مکمل،پہلے مرحلے میں بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے گا، واپڈا ٹیموں کے ساتھ تعاون ، بجلی چوروں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کئے جائیں، آئی جی سندھ نے تمام ڈویژنز کے ڈی آئی جیز کو خط لکھ دیا















