اسلام آباد (اے بی این نیوز )ملک بھرمیں 722 کرنسی ڈیلر حوالہ اورہنڈی کے کاروبار میں ملوث نکلے، سرکاری ادارے نے سمگلنگ پر رپورٹ وزیر اعظم ہاؤس میں جمع کروا دی،ایرانی تیل کی سمگلنگ میں ملوث افسران، سیاست دانوں اور ڈیلروں کی تفصیلات شامل،رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 205حوالہ اور ہنڈی ڈیلر زہیں،کے پی میں 183 اور سندھ میں 176 ڈیلر حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرتے ہیں، بلوچستان میں 104 اور آزاد کشمیر میں 37 ڈیلر حوالہ ہنڈی میں ملوث ہیں، وفاقی دارالحکومت میں 17 ڈیلر حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرتے ہیں، رپورٹ کے مطابق ایران سے پاکستان کو سالانہ 2 ارب 81 کروڑ لیٹر سے زیادہ تیل سمگل ہوتا ہے، جس سے قومی خزانے کو سالانہ 60 ارب روپے سے زیادہ نقصان ہو رہا ہے















