قلعہ عبداللہ میں منشیات کیخلاف 2016 کے بعد بڑا آپریشن،کروڑ وں کی منشیات برآمد

کو ئٹہ ( اے بی این نیوز      )قلعہ عبداللہ میں منشیات کیخلاف 2016 کے بعد بڑا آپریشن،ساڑھے 7 کروڑ مالیت کی منشیات برآمد،6ٹن ایفی ڈرین تلف ،منشیات کے 48کمپاؤنڈ مسمار، 70 ایکڑپر منشیات کی فصلیں تلف ، منشیات پروسیسنگ کی 28 مشینیں بھی تباہ کر دی گئیں،بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن میں 11 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ،نگران وزیراعلیٰ اور مقامی افراد کا منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کاخیرمقدم،سکیورٹی اداروں سے اظہار تشکر کیا گیا۔