اہم خبریں

الیکشن سے بھاگ رہے اتحادیوں سے کہتا ہوں ڈرو گے تو مرو گے، بلاول بھٹو زرداری

حیدرآباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ اتحادی الیکشن سے بھاگ رہے ہیں تو انہیں بھاگنے دو، اتحادیوں سے کہتا ہوں ڈرو گے تو مرو گے۔ جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والوں کو پیغام ہے کہ ہم مقابلے کے لیے تیار ہیں، پیپلز پارٹی کے جیالے آپ سے نہیں ڈرتے، ہم الیکشن میں ملک کے کونے کونے میں سیاسی یتیموں اور کٹھ پتلی سیاست دانوں کا صفایا کردیں گے۔اتوار کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ نالائق کو نکالنے کے لیے عدم اعتماد کی کامیابی حیدرآباد کے عوام کی وجہ سے تھی، اگر وہ وزیراعظم نہیں رہا تو جیالوں کی محنت کی وجہ سے نہیں رہا۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے منشور پر الیکشن لڑیں گے، میں پاکستان کے عوام پر بھروسہ کرتا ہوں،

متعلقہ خبریں