لاہور (نیوزڈیسک) نگران حکومت نے پنجاب کے 1ہزار سکولوں کا انتظام مسلم ہینڈز پاکستان کے سپرد کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا،نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی سیکرٹری سکولز کوقواعد وضوابط طے کرنے،معاہدے کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی ،یتیم خانوں اور دارالامان کے انتظامات بھی مسلم ہینڈز پاکستان کے سپرد کرنے کی تجویز کا جائزہ ،محسن نقوی کہتے ہیں نجی شعبے اور فلاحی تنظیموں کے تعاون سے سرکاری سکولوں کا معیار تعلیم بلند ہو گا،تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری کیلئے نجی تنظیموں کی حوصلہ افزائی کریں گے















