Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

سندھ کے آئی جی سے سینئر پولیس افسران کی ناراضگی تاحال برقرار

کراچی(نیوزڈیسک)سندھ کے نئے اور جونیئر انسپکٹر جنرل پولیس رفعت مختار راجہ سے سینئر افسران کی ناراضگی بدستور برقرار ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق تعیناتی پر بد دلی کا شکار ایسے بیشتر سینئر پولیس افسران مسلسل رخصت پر ہیں اور صوبے میں گریڈ 20 اور 21 کے افسران کی شدید قلت پیدا ہوگئی جس کے بعد آئی جی سندھ نے اپنے ماتحت افسران کو اضافی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔