مظفرآباد (رضوان عباسی) آزاد کشمیر پولیس نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے کور ممبرشوکت نواز میر کو باغ سے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق شوکت نواز میر کو کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا، جبکہ ان کے مزید تین ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے اور کارروائیاں جاری ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مطلوب افراد کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں اور مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔
مزید پڑھیں:یکم جولائی سے اسکولوں کے معاملے پر بڑا حکومتی فیصلہ، جانیے اہم تفصیلات















