کراچی(نیوزڈیسک)سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد کے لیے سیاسی جماعتوں نے رابطے شروع کردئیے،نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ پاکستان مسلم لیگ ن، ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور جے یو آئی ف میں مشاورت جاری ہے۔مذکورہ تمام جماعتوں وفود کی کئی ملاقاتوں میں مختلف نکات پر اتفاق ہوگیا ۔ذرائع کے مطابق الیکشن میں پیپلز پارٹی کے خلاف سندھ بھر میں مشترکہ امیدوار کھڑے کیے جائیں گے اور جس حلقے میں جس جماعت کی اکثریت ہوگی وہاں کوئی اتحادی اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرے گا۔















