اسلام آباد(نیوزڈیسک)لیبیا سے خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان لائے گئے منکی پاکس کے 4 مشتبہ مریض اسلام آباد ایئرپورٹ سے اسپتال منتقلی کے دوران فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مشتبہ مریضوں کو پمز اسپتال منتقل کیا جارہا تھا۔منکی پاکس کے مشتبہ مریض کوائف فارم ساتھ لے کر فرار ہوئے ۔ فرار ہونے والوں کے نام رحمان طارق، علی حمزہ، ذوالقرنین اور نعیم شامل ہیں۔ واضح رہے کہ لیبیا سے بےدخل پاکستانیوں کو خصوصی پرواز سے پاکستان لایا گیا تھا۔















