راولپنڈی (اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔
پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے بشریٰ بی بی نے جیل میں ملاقات کی اور میاں بیوی کے درمیان کانفرنس روم میں آدھے گھنٹے تک ملاقات جاری رہی۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی نے ملاقات میں صحت اور قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
بعد ازاں بشریٰ بی بی سے ان کے اہل خانہ نے ملاقات بھی کی۔ یہ ملاقات کانفرنس روم میں ہوئی اور اس دوران بشریٰ بی بی کی صحت سمیت مختلف خاندانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بشریٰ بی بی سے جیل میں ملاقات کرنے والوں میں بشریٰ بی بی کی بہن اور بیٹی بھی شامل تھیں۔ ملاقات ختم ہونے کے بعد بشریٰ بی بی کی بھابھی اور بیٹی اڈیالہ جیل سے نکل گئیں۔ بشریٰ بی بی سے ملنے اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 سے ان کی بیٹی مبشرہ شیخ اور بہنوئی مہر النساء مانیکا اندر آئیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ منگل کو بھی بشریٰ بی بی کے اہل خانہ کو ان سے ملاقات کی اجازت دی گئی تھی تاہم اہل خانہ جیل نہیں آئے تھے جس کے باعث ملاقات نہیں ہو سکی تھی۔
مزید پڑھیں:ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، جانیے نئی اپڈیٹ















