اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل سے جواب طلب کر لیا۔ہفتہکو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف لانگ مارچ اور توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواستِ بریت پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔















