اہم خبریں

نیب ترامیم کیس میں اہم پیشرفت،وفاق کے وکیل نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)نیب ترامیم کیس میںوفاق کے وکیل مخدوم علی خان نے سپریم کورٹ کے سوال کا جواب متفرق درخواست کے ذریعے جمع کرا دیا۔سپریم کورٹ کی جانب سے فریقین کے وکلاء کو فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد سوال بھجوا کر جواب مانگا گیا تھا،وفاق کے وکیل مخدوم علی خان نے جواب دیا کہ ‎چیف جسٹس کے عدالتی معاون کے ذریعے سوال بھجوایا گیا، ‎سوال کے ساتھ ہدایت بھی پہنچائی گئی کہ فاضل وکیل اس کا لازم جواب دیں، پاکستان کےقانون میں ابھی تک پارلیمینٹرین ہونا جرم قرار نہیں دیا گیا، چیف جسٹس کے سوال کا جواب مختلف صورتحال پر انحصار کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں