اسلام آباد (اے بی این نیوز )جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا،کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی،پرویز الہٰی کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست پر پولیس کو 11ستمبر کیلئے نوٹس جاری،تفصیلی فیصلے میں تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر دفعہ 173 کے تحت رپورٹ طلب کر لی گئی۔















