اہم خبریں

ٹیوشن سینٹر کی چھت منہدم،متعدد بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق

ٹیوشن سینٹر کی چھت منہدم،متعدد بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق

لاہور (اے بی این نیوز) کاہنہ میں ٹیوشن سنٹر کی چھت گرنے سے 14 بچے ملبے تلے دب گئے، 19 جاں بحق اور 19 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 6 بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، مزید 10 سے 15 بچے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ کاہنہ کے دیہی علاقے میں ایک گھر میں کسی نے ٹیوشن سنٹر کھول رکھا تھا جہاں روزانہ تقریباً 35 بچے پڑھنے آتے تھے، ٹی آر گرڈر سے بنے اس گھر کی چھت دھماکے سے گر گئی۔

مکینوں نے فوری طور پر امدادی اداروں کو فون کیا، پولیس اور امدادی ادارے پہنچ گئے، اہل محلہ کے ساتھ مل کر کئی بچوں کو فوری طور پر بچا لیا گیا، جب کہ باقی کی تلاش جاری ہے۔ امدادی ادارے کے مطابق بچائے گئے بچے سانس لے رہے تھے، امدادی کارکنوں نے فوری طور پر بچوں کے منہ اور ناک سے گندگی ہٹائی تاکہ ان کی سانسیں بحال ہو سکیں اور انہیں اسپتال بھیج دیا۔ بچائے گئے بچوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے، کئی زخمی ہیں، اور بچائے گئے بچوں میں سے کئی کی نبض نہیں تھی، اس لیے موت کا خطرہ ہے۔ رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ مکان کی چھت پر مٹی کی بڑی مقدار تھی، چھت گرنے سے بچے مٹی میں دب گئے۔

امدادی ادارے کے مطابق آپریشن تاحال جاری ہے۔ فوری طور پر بچوں کی تعداد کا تعین نہیں کیا جا سکا۔ اب تک 20 بچوں کو بچا لیا گیا ہے۔ ان کی کل تعداد بیس سے پچیس کے درمیان ہو سکتی ہے جبکہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں 35 بچے ٹیوشن کے لیے آتے تھے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سات سے آٹھ بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ امدادی ادارے اوزار استعمال کرنے کے بجائے ہاتھ سے مٹی ہٹانے کو ترجیح دے رہے ہیں تاکہ پھنسے بچوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ آپریشن مکمل ہونے میں مزید ڈھائی سے تین گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بچائے گئے 20 میں سے 14 بچے دم توڑ چکے ہیں جب کہ 6 کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پنجاب کے وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے تصدیق کی ہے کہ ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کاہنہ اسپتال میں 19 بچوں کو لایا گیا، 5 زخمی بچے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ریسکیو پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ ریسکیو کو واقعے کی اطلاع شام 4 بج کر 45 منٹ پر ملی۔ زیادہ تر بچے کمسن ہیں، بچے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، دم گھٹنے سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں‌:اڈیالہ جیل سے بڑی خبر، اہم معاملے پر پیش رفت سامنے آگئی

متعلقہ خبریں