اہم خبریں

این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری،جانیے موسم کی تازہ اپڈیٹ

این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری،جانیے موسم کی تازہ اپڈیٹ

اسلام آباد (اے بی این نیوز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے مون سون سیزن کے دوران ممکنہ سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، گلیشیئر پگھلنے اور گلیشیائی جھیل پھٹنے (GLOF) کے خطرات سے نمٹنے کیلئے قومی مون سون کوآرڈینیشن کانفرنس منعقد کی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی، صوبائی اور ضلعی اداروں نے مون سون سے متعلق تیاریوں، فلڈ مانیٹرنگ، ایمرجنسی رسپانس، انخلا کے منصوبوں اور عوامی آگاہی کا جائزہ لیا۔

این ڈی ایم اے نے تمام اداروں کو بروقت رابطہ کاری اور فوری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ موسم سے متعلق معلومات مستند ذرائع سے حاصل کریں اور حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔
مزید پڑھیں‌:ٹیوشن سینٹر کی چھت منہدم،متعدد بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق

متعلقہ خبریں