اہم خبریں

ایف بی آر کی کارکردگی رپورٹ، ٹیکس وصولیوں میں بڑا شارٹ فال سامنے آگیا

ایف بی آر کی کارکردگی رپورٹ، ٹیکس وصولیوں میں بڑا شارٹ فال سامنے آگیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال 2025-26 کے دوران نظرثانی شدہ ٹیکس ہدف حاصل کر لیا، تاہم اصل ہدف کے مقابلے میں 1306 ارب روپے کا شارٹ فال ریکارڈ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں ایف بی آر کیلئے 14 ہزار 130 ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقرر کیا تھا، تاہم بعد ازاں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی رضامندی سے اسے کم کرکے 12 ہزار 957 ارب روپے کر دیا گیا، جسے ایف بی آر نے کامیابی سے حاصل کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے جون 2026کا نظرثانی شدہ 1753 ارب روپے کا ٹیکس ہدف بھی پورا کر لیا۔

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 میں ایف بی آر نے انکم ٹیکس کی مد میں 6578 ارب روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں 4262 ارب روپے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 840 ارب روپے جبکہ کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 1330 ارب روپے وصول کیے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق نظرثانی شدہ ہدف کے حصول کو مالی نظم و ضبط کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، تاہم اصل بجٹ ہدف کے مقابلے میں نمایاں شارٹ فال بدستور موجود ہے۔
مزیدپڑھیں :نئی آٹو پالیسی، چھوٹی گاڑیاں سستی ہونے کا امکان، جانیے بڑی خبر

متعلقہ خبریں