اہم خبریں

پیپلز پارٹی پر مولانا فضل الرحمٰن کا بیان ان کا نظریۂ ضرورت ہے،فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ جے یوآئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو دیر سے سمجھ آتا ہے کہ صحیح فیصلہ کیا تھا اور غلط کیا ہے۔جمعہ کو ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ لگتا ہے پیپلز پارٹی پر مولانا فضل الرحمٰن کا بیان ان کا نظریۂ ضرورت ہے۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی پہلے بھی انتخابات کے لیے تیار تھی اور آج بھی تیار ہے، انہوں نے کہاکہ اسمبلیوں سے استعفے کی مولانا فضل الرحمٰن کی بات مانی جاتی تو عمران نیازی مضبوط ہوتے۔آخر میں انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی خوشی ہو گی کہ سیاسی جماعتیں آئین کے تحت 90 دن میں انتخابات کا مطالبہ کریں۔

متعلقہ خبریں