پشاور ( اے بی این نیوز )پشاورمیں سوئی ناردرن گیس ٹاسک فورس کی غیرقانونی کنکشن کیخلاف کارروائی ،شہر کے مختلف علاقوں سے 267 گیس کے غیرقانونی کنکشن کاٹ دیئے گئے ، گیس حکام کے مطابق کارروائی کے دوران 144 گھریلو مشکوک میٹرز بھی اتار لئے گئے ہیں جبکہ بغیر ریکارڈ کے 22 گیس میٹر بھی منقطع کردیئے گئے ، متعلقہ تھانوں میں 2 مقدمات درج کر لئے گئے۔















