اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پرویز الہٰی کیخلاف جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ سے متعلق کیس، پرویز الٰہی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔پراسیکیوٹر کی جانب سے مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی گئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ پہلے کتنے دن کا جسمانی ریمانڈ ہوا تھا،اس پر پراسیکیوٹر نے کہا کہ پہلے دو روزہ جسمانی ریمانڈ ہوا تھا۔سماعت جاری۔















