اسلام آباد (اے بی این نیوز )سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب کی زیر صدارت اجلاس ،اجلاس میں 126.2 ارب روپے کے چار ترقیاتی منصوبوں کی منظوری،ریلوے نیٹ ورک ، تھر کول ریل رابطہ اور پورٹ قاسم کے ساتھ کنکٹویٹی جوڑنے کے منصوبے کا تفصیلی جائزہ ،منصوبے کو حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو اسکی سفارشات بھجوا دی گئیں نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ منصوبہ حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوانے کی سفارش کردی گئی خانوزئی کراس سے لورالائی قلعہ سیف اللہ تک سپیرا راگھہ روڈ کو چوڑا کرنے کی منظوری دی، اجلاس نے 600 مسافر کوچز اور 1200 بوگی ویگنوں کی خصوصی مرمت کے منصوبے کی منظوری دیاجلاس میں سیکرٹری وزارت برائے منصوبہ بندی سید ظفر علی شاہ، چیف اکانومسٹ ڈاکٹر ندیم جاوید ، ممبران پلاننگ کمیشن اور مختلف وزارتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔















