کراچی(نیوزڈیسک)اسٹیٹ بینک نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم ستمبر تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 13 ارب12 کروڑ ڈالر رہے، زرمبادلہ ذخائر 25 اگست سے یکم ستمبر تک 4 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کم ہوئے۔کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.56 کروڑ ڈالر بڑھ کر 5.34 ارب ڈالر رہے جب کہ اسٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر 7 کروڑ ڈالر کم ہوکر 7.77 ارب ڈالر رہے۔















