اسلام آباد (اے بی این نیوز )شوگر بحران میں غلط بیانی اور مس کنڈکٹ پر وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا سخت ایکشن ،سیکرٹری خوراک زمان وٹو کو فوری طور پر تبدیل کرنے کا حکم دے دیا، چیرمین چیف منسٹر انسپکشن ٹیم سے جامع انکوائری کا حکم دیا گیا ہے، نیزسیکرٹری آبپاشی واصف خورشید کو سیکرٹری خوراک کا اضافی چارج دے دیا گیا۔















