اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سوئی ناردرن گیس کا گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے 34 سے زائد افراد کے خلاف ایف آئی آر درج ایم ڈی کی ہدایت پر ریجن بھر میں ٹاسک فورس قائم،کارروائی گیس ایکٹ کی ناقابل ضمانت دفعات 462 سی اور 462 ڈی کے تحت عمل میں لائی جا رہی ہے، ترجمان محکمہ گیس کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، فتح جنگ، واہ کینٹ اور ٹیکسلا میں ٹیمیں متحرک ہیں، کہوٹہ اور مری میں بھی 24/7 سرگرمیاں جاری ہیں۔















