اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ماتحت عدلیہ کے 19 سول ججوں کا تبادلہ کر دیا گیا، 10سول ججز کا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ویسٹ سے ایسٹ میں تبادلہ کیا گیا 9 سول ججز کا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ایسٹ سے ویسٹ میں تبادلہ کیا گیا۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نیشنل جوڈیشل پالیسی کے تحت تین سال سے زائد عرصہ سے ایک ہی جگہ تعینات ججز کے تبادلے کیے گئے۔ سول جج محمد امان اللہ کو سول ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ڈویژن ویسٹ سے سول ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ڈویژن ایسٹ تعینات کر دیا گیا۔















