اسلام آباد (اے بی این نیوز )190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں سابق وزیر امین اسلم اور ثانیہ نشتر سے نیب کی تفتیش،جے آ ئی ٹی کو بیان ریکارڈ کروا دیا ، ثانیہ نشتراورامین اسلم کابینہ میٹنگ میں بند لفافہ ڈیل منظوری کی تصدیق،نیب حکام نے دونوں سابق وزراء سے 2گھنٹے سے زائد تفتیش کی ،میڈیاسے گفتگو میں ملک امین اسلم نے کہا کابینہ نے خفیہ معاہدے کے تحت فیصلہ لیا،میں مشیر تھا،کابینہ کے ووٹنگ ممبران میں شامل نہیں تھا،شہزاد اکبر باہر بیٹھ کر مزے نہ لیں ،پاکستان واپس آکرجواب دیں۔















