اسلام آباد(نیوزڈیسک)رہنماءپاکستان پیپلزپارٹی اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر بتائیں کہ انہوں نے 8 اکتوبر کو الیکشن کی تاریخ کیسے دی۔جمعرات کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے لائرز کنونشن میں اعتزاز احسن نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کرتے ہوئے کنونشن سے خطاب کیا،انہوں نے کہا کہ نگراں حکمراں کس قسم کے اختیار استعمال کر رہے ہیں، آرٹیکل 48 کے مطابق جب صدر اسمبلی تحلیل کرے تو الیکشن کی تاریخ دے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب! آپ کی ریٹائرمنٹ میں دن تھوڑے رہ گئے ہیں، خدارا فوجی عدالتوں کے مقدمے پر فیصلہ کر کے جائیں۔















