اہم خبریں

ہم وکلاء کسی سیاسی جماعت کے ایجنڈے پر نہیں چلتے، حامد خان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )ہمارے اندر اتفاق ہونا چاہئے یہ بہت ضروری ہے ،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے آج وکلاء کو اکھٹا کیا اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، سابق صدر سپریم کورٹ بار حامد خان نے وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہم وکلاء کسی سیاسی جماعت کے ایجنڈے پر نہیں چلتے،وکلاء نے آئین اور عدلیہ کی آزادی کے لیے ہمیشہ جدوجہد کی ہے ،جب کبھی بھی کوئی آمر آیا وکلاء نے اس کے خلاف جدوجہد کی،جنرل ضیاء کے خلاف 11 سال تحریک چلائی ،مشرف جیسے مغرور آمر سے بھی وکلاء نے جان چھڑائی ہے،ہمارے اندر اس قسم کے لوگ داخل کیے جاتے ہیں جو ہمیں تقسیم کرتے ہیں،عدلیہ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی ججز کے اختلاف کھل کر سامنے آ گے،ہمیں اپنے اندر ایسے اشخاص کو تلاش کرنا ہے جو ہمیں تقسیم کرتے ہیں ،ہم وکلاء کسی سیاسی جماعت کے ایجنڈے پر نہیں چلتے ۔

متعلقہ خبریں