کراچی(نیوزڈیسک) کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ،ایک اور گھر اُجاڑ گیا،ملزمان کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کراچی کورنگی 2 نمبر میں پیش آیا ،جہاں نامعلوم ملزمان نے بک شاپ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے باپ اور بیٹے کو قتل کردیا۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ رقم نہ دینے پر تینوں ملزمان نے فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو قتل کیا، قتل ہونے والوں کے نام محمد حسین اور اسد ہیں جنہیں قریبی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ۔















