واشنگٹن (اے بی این نیوز)امریکا کے صدر ٹرمپ نے اپنے ذاتی مالیاتی اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی۔
امریکی ٹی وی کے مطابق صدر ٹرمپ نے کرپٹو کرنسی کاروبار سے ایک ارب ڈالر سے زیادہ کمائے، جبکہ سی آئی سی ڈیجیٹل سے بھی 636 ملین ڈالر کمائے۔
رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کے ذاتی اثاثوں کی تفصیلات 9 سو سے زائد صفحات پر مشتمل دستاویز میں جاری کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: ٹاٹا الیکٹرانکس ہیک ،ایپل آئی فون 18 پرو کے خفیہ راز افشا، سپلائی چین کی حساس معلومات لیک















