اہم خبریں

زمین کے معمولی ٹکڑے کی خاطر بدبخت بیٹے نے بوڑھے باپ پر تھپڑوں مکوں کی بارش کر دی

پاکپتن ( اے بی این نیوز        ) خون سفید ہو گیا،زمین کے معمولی ٹکڑے کی خاطر بدبخت بیٹے کا بوڑھے باپ پر وحشیانہ تشدد ،اے بی این نیوز کی خبر پر ایکشن ڈی پی او طارق ولایت کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ فرید نگر نے باپ پر تشدد کرنے والے ملزم بیٹے کو گرفتار کر لیا ،بزرگ باپ پر تشدد کی ویڈیو اے بی این نیوز کو موصول ہوگئی ، فوٹیج کے ،مطابق بدبخت بیٹے کا اپنے سالے اور بیوی کے ہمراہ ضیعف العمر باپ پر مکوں ، تھپڑوں ، اور جوتوں کی بارش کر دی،،ضعیف العمر باپ کی چیخ وپکار نے دل دہلا کر رکھ دیئے، ، بدبخت نافرمان بیٹے نے معمولی جائیداد کے تنازعہ پر بیوی کے کہنے پر ضعیف العمر باپ کو گلیوں میں گھسیٹا ، گاڑی میں ڈال کر نہر میں پھینکنے کی کوشش بھی کی ،بزرگ کی چیخ وپکار سن کر اہل محلہ نے منت سماجت کرتے ہوئے بزرگ کی جان بچائی ، ملزمان کو گرفتار کرکے متاثرہ والد غلام رسول کی مدعیت میں مقدمہ درج کر تے ہوئے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا

متعلقہ خبریں