اسلام آباد (اے بی این نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کے جھٹکے پشاور، مردان، رستم، ضلع بٹگرام، شانگلہ، چارسدہ اور آلائی سمیت مختلف علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 174 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکزہندوکش ریجن، افغانستان بتایا گیا ہے۔
زلزلے کے بعد کئی علاقوں میں شہری احتیاطاً گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، جبکہ متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:بڑی خبر، ایرانی نائب وزیر خارجہ کی قطری وزیراعظم سے اہم ملاقات















