دوحہ (اے بی این نیوز) ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے قطر میں امریکہ ایران مفاہمت کی یادداشت پر بات چیت کی۔
دوحہ سے ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی سے ملاقات کی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ مفاہمت کی یادداشت پر عمل درآمد بات چیت کا محور تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی ایرانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ ایرانی وفد میں وزارت خارجہ، مرکزی بینک اور وزارت زراعت کے نمائندے شامل ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق کاظم غریب آبادی نے ایران، قطر، پاکستان سہ فریقی اجلاس میں بھی شرکت کی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق سہ فریقی اجلاس میں امریکا ایران عبوری معاہدے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس،بڑی پیش رفت سامنے آگئی















