کوئٹہ(نیوزڈیسک) بلوچستان حکومت نےگرین بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان کردیا،بدھ کو نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میرعلی مردان ڈومکی نے گرین بس کا سفر کیا اور مسافروں سے بات چیت کی، اس دوران مسافروں نے سروس کا وقت بڑھانے کی استدعا کی۔جس کے بعد نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب بس سروس شام 7 کے بجائے رات 8 بجے تک چلے گی۔















