اہم خبریں

میکسیکو میں میئر نے مادہ مگرمچھ سے شادی کرلی، صدیوں پرانی روایت نے دنیا کو حیران کردیا

میکسیکو (اے بی این نیوز) دنیا بھر میں مختلف ثقافتوں اور روایات میں ایسے منفرد رسم و رواج پائے جاتے ہیں جو لوگوں کو حیران کر دیتے ہیں۔ میکسیکو کے ایک چھوٹے سے قصبے سان پیڈرو ہوامیلولامیں بھی ایک ایسی ہی صدیوں پرانی روایت کے تحت قصبے کے میئر ڈینیئل گوٹیریز نے ایک مادہ مگرمچھ (کیمن) سے علامتی شادی کر لی، جس نے عالمی توجہ حاصل کر لی۔

مقامی روایت کے مطابق اس رسم کا مقصد اچھی بارش، بہترین فصلوں، خوشحالی اور دھرتی ماں کے لیے شکرگزاری کا اظہار کرنا ہے۔ اس منفرد تقریب میں مادہ مگرمچھ، جسے مقامی لوگ محبت سےاینا سنٹیا راماریز اہومادا کہتے ہیں، کو سفید عروسی لباس اور پھولوں کا تاج پہنایا گیا، جبکہ حفاظتی اقدامات کے تحت اس کا منہ رسی سے باندھ دیا گیا تاکہ تقریب کے شرکا محفوظ رہیں۔


شادی کی تقریب میں پورا قصبہ شریک ہوا، جہاں روایتی موسیقی، رقص اور رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ رسم کے مطابق دلہن بنی مادہ مگرمچھ کو قصبے کے مختلف گھروں میں بھی لے جایا گیا تاکہ ہر گھر کے لیے خیر و برکت کی دعا کی جا سکے۔

تاریخی روایات کے مطابق یہ رسم ریاست اوکساکاے قدیم چونٹل اورہواوے قبائل سے منسلک ہے اور اس کی تاریخ ہسپانوی دور سے بھی پہلے کی بتائی جاتی ہے۔ مقامی افراد کے نزدیک یہ تقریب انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی، امن اور خوشحالی کی علامت سمجھی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستانی عوام کے لیے آئندہ ہفتے پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کی امید پیدا ہوگئی

متعلقہ خبریں