اہم خبریں

پاکستانی عوام کے لیے آئندہ ہفتے پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کی امید پیدا ہوگئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستانی عوام کے لیے آئندہ ہفتے پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کی امید پیدا ہوگئی ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی اور آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی سپلائی معمول پر آنے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمتوں میں ایک اور مرحلے میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں موجودہ کمی کا رجحان برقرار رہا اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مستحکم رہا تو آئندہ پندرہ روزہ جائزے میں پیٹرول کی قیمت 2 سے 6 روپے فی لیٹر تک کم ہو سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں رد و بدل کا حتمی فیصلہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات کی روشنی میں وفاقی حکومت کرے گی۔ اگر عالمی مارکیٹ کے حالات موجودہ سطح پر برقرار رہے تو صارفین کو پیٹرول کی قیمت میں مزید ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ حکومت ہر پندرہ روز بعد عالمی قیمتوں، درآمدی لاگت، ٹیکسوں اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتی ہے۔
مزید پڑھیں: لاہور سے دو غیر ملکی خواتین بازیاب،چار ملزمان گرفتار

متعلقہ خبریں